پشاور :نجی کالج کے باہر دھماکہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 5 فروری 2015 11:01

پشاور :نجی کالج کے باہر دھماکہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) پشاور میں نجی کالج کے گیٹ کے سامنے بارودی مواد کا دھماکا کیا گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردی کا واقعہ صوبائی حکومت کی نااہلی ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے پشاور میں تعلیم کو روکنے کی ایک بار پھر مذم کوشش کی ہے ، حیات آباد فیز فائیو میں نجی کالج کے گیٹ کے باہر نامعلوم دہشت گردوں نے بارودی مواد نصب کیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کالج کے باہر دھماکے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردی کا واقعہ صوبائی حکومت کی نااہلی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بم دھماکے نے والدین کے خوف میں مزید اضافہ کر دیا ، خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سکولوں کے تحفظ کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :