تھر میں موت کا رقص جاری: پانچ روز میں دس بچے جاں بحق

جمعرات 5 فروری 2015 11:03

تھر میں موت کا رقص جاری: پانچ روز میں دس بچے جاں بحق

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) غذائی قلت، طبی سہولیات کی عدم فراہمی اور قبل از وقت پیدائش کے باعث آج پھر سے تین بچے انتقال کر گئے ہیں۔ رواں ماہ کے پہلے پانچ دن میں ہی مرنے والے بچوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھر پار کر کے علاقے اسلام کوٹ کے ایک سرکاری اسپتال میں قبل از وقت پیدا ہونے والا بچہ چند ہی گھنٹوں بعد انتقال کر گیا، جبکہ سول اسپتال میں غذائی قلت کے باعث آئے دن بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں آج ہونے والی تین ہلاکتوں سمیت رواں ماہ میں مرنے والے بچوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :