کیا کوئی تفریح کے لیے بھی کسی کو زندہ جلا سکتا ہے؟

جمعرات 5 فروری 2015 11:15

کیا  کوئی تفریح کے لیے بھی کسی کو زندہ جلا سکتا ہے؟

اردن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء)آئی ایس آئی ایس کےحوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اردن کے کے پائلٹ معاذ کو زندہ جلا کر موت کےگھاٹ اتار دیا گیا۔ اب ایک چار منٹ کی نئی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کس طرح معاذ کی موت کے منظر کو رقہ شہر میں بڑی سکرینوں پر بار بار دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معاذ کی موت کا منظر دیکھ کر داعش کے حامی خوشی سے جھومتے رہے، آگ کے شعلوں کے ساتھ ہجوم کے اللہ اکبر کےنعرے بھی بلند سے بلند تر ہوتے رہے۔

ویڈیو میں فلم بینوں ،جن میں بچے بھی شامل ہیں ، کےتاثرات بھی دکھائے گئے ہیں۔اس نئی ویڈیو کو “مسلمان: اردن کے پائلٹ کے جلنے پر خوش ہوتے ہوئے” کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک 8 سالہ بچے کو بھی دکھایا گیا ہے جو یہ سارا منظر دیکھ کر ایسے خوش ہو رہا تھا جیسے ڈزنی لینڈ کی کوئی فلم چل رہی ہو۔ بچے کا کہنا تھا۔مجھے اسے(معاذکو)اپنے ہاتھوں سےجلانا چاہیے تھا۔