فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں شادی والدین کی مرضی سے کرونگی ‘ عاتکہ فروز

جمعرات 5 فروری 2015 11:29

فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں شادی والدین کی مرضی سے کرونگی ‘ عاتکہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء ) اداکارہ و ماڈل عاتکہ فروز نے کہا ہے کہ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھاکہ مقابلہ حسن میں حصہ لوں گی مگر خدانے میر ے نصیب میں عز ت اور شہرت جیسی نعمت کاحصول ممکن بنانا تھا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ایک عام گھریلو لڑکی تھی اخبارمیں اشتہار پڑھ کر درخواست دیدی ۔

(جاری ہے)

مجھے اپنی کامیابی کا ذرا بھی یقین نہیں تھا مگر میر ے والدین نے میر احوصلہ بڑھایا اور مجھے ہر قدم پر سپورٹ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عام زندگی میں بڑی سادہ سی لڑکی ہوں ،گھر کے تمام کام خود کرتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سال میں ایک بار آنا ہوتا دیسی کھانوں کی شوقین ہوں زیادہ مغربی لباس پسند کرتی ہوں ۔ پاکستانی فلموں میں اچھے کردار کی آفر ہوئی تو قبول کرلونگی ۔فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں شادی والدین کی مرضی سے کرونگی ۔