فیورٹ نہ سمجھے جانے کے بعد پاکستان کسی دباؤ کے بغیر اچھا کھیلے گا ‘ وقار یونس

جمعرات 5 فروری 2015 11:47

فیورٹ نہ سمجھے جانے کے بعد پاکستان کسی دباؤ کے بغیر اچھا کھیلے گا ‘ ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ فیورٹ نہ سمجھے جانے کے بعد پاکستان کسی دباؤ کے بغیر اچھا کھیلے گا ‘ پاکستانی ٹیم بھارت سمیت تمام ٹیموں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ‘ امید ہے کھلاڑی ورلڈ کپ میں قوم کو مایوس نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میں دو ون ڈے میچ ہارنے کے علاوہ گرین شرٹس دو پریکٹس میچوں میں بھی ناکام رہی تھی اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے اسے ایک طرح سے ٹیم کے لیے اچھا قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیورٹ نہ سمجھے جانے کے بعد پاکستان کسی دباوٴ کے بغیر اچھا کھیلے گا۔ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بھارت سمیت تمام ٹیموں کوشکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انشاء اللہ بھارت کے خلاف میچ جیتیں گے اور قومی ٹیم ورلڈ کپ میں بھی مایوس نہیں کریگی

متعلقہ عنوان :