پیٹرسن نے بی بی سی ریڈیو کے ساتھ کمنٹری کا معاہدہ کرلیا

جمعرات 5 فروری 2015 11:47

پیٹرسن نے بی بی سی ریڈیو کے ساتھ کمنٹری کا معاہدہ کرلیا

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں چوتھے بڑے رن سکورر پیٹرسن نے بی بی سی ریڈیو کے ساتھ کمنٹری کا معاہدہ کیا ہے۔گزشتہ سال انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد ورلڈ کپ سکواڈ کیلئے ان کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم پیٹرسن ایونٹ کے دوران انگلینڈ کی ٹرافی جیتنے کی کوششوں پر گہری نظر رکھتے ہوئے اپنی ماہرانہ رائے دیں گے۔پیٹرسن نے بتایا کہ بگ بیش کے دوران انہیں کمنٹری کا موقع ملا جس سے وہ بے حد لطف اندوز ہوئے۔پیٹرسن کواٹر فائنل مرحلہ شروع ہونے پر بی بی سی کیلئے کمنٹری کریں گے۔ان کی ساتھ کمنٹری ٹیم میں آسٹریلیا کے عظیم ایلن بارڈر اور انڈین سنیل گواسکر بھی شامل ہیں۔