مصباح کو بیٹنگ کی بنا پر ناپسند کیا جاتا ہے ‘ آفریدی جارحانہ کھیل کی بدولت لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں ‘رمیز راجہ

جمعرات 5 فروری 2015 11:47

مصباح کو بیٹنگ کی بنا پر ناپسند کیا جاتا ہے ‘ آفریدی جارحانہ کھیل کی ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) سابق کپتان رمیز راجہ نے کہاہے کہ مصباح کو بیٹنگ کی بنا پر ناپسند کیا جاتا ہے ‘ آفریدی جارحانہ کھیل کی بدولت لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔ایک انٹرویو میں سابق کپتان رمیز راجہ نے کہاکہ مصباح کو ان کی سست بیٹنگ کی بناء پر ناپسند کیا جاتا ہے جبکہ آفریدی اپنے جارحانہ چوکوں چھکوں کی بدولت دلوں پر راج کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آفریدی آتے ہی بلا چلانا شروع کردیتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اسے پچ ، باؤلر کی مضبوطی یا میچ کی صورتحال کی زیادہ پروا نہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک بار جب آفریدی بیٹنگ کیلئے جارہا تھا اور میں نے آفریدی سے پچ کے بارے میں پوچھا تو اس کا جواب تھا مجھے معلوم نہیں مگر مجھے کھیل کر بہت مزہ آیا کیونکہ گیند بلے پر آرہی تھی۔آفریدی کی مضبوطی ان کی ہٹنگ ہے اور گزشتہ سال ڈھاکا میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں اسٹار آل رآنڈر کے آخری دو چھکوں نے پاکستان کو بھارت کے اوپر زبردست فتح دلادی تھی۔

متعلقہ عنوان :