پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مضبوط ہیں ‘ ہماری ٹیم جیت کے لئے بھرپور کوشش کرے گی ‘ ہیڈ کوچ افغانستان

جمعرات 5 فروری 2015 11:51

پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مضبوط ہیں ‘ ہماری ٹیم جیت کے لئے بھرپور ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) افغانستان فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ حسین صالح اور کپتان جلال الدین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مضبوط ہیں اور ہماری ٹیم جیت کے لئے بھرپور کوشش کرے گی۔ فیفا ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں میں سے کوئی بھی ٹیم جیتے تاہم ہم پاکستان کے خلاف دوستانہ میچ کھیل کر دنیا کو امن اور دوستی کا واضع پیغام دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

فٹ بال میچز سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات میں اضافہ ہوگا اور ہم اس دوستی کو نوجوان کھلاڑیوں تک لے جانا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیمیں مستقبل میں میچز کھیلیں تاکہ خطہ میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان فٹ بال ٹیم کے پاس بہترین کوچ محمد شملان ہیں جس کی وجہ سے ہم پاکستان کی ٹیم کو آسان حریف کے طور پر نہیں لے سکتے اور یہ مشکل میچ ہوگا ۔افغانستان کی ٹیم نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے کمبی نیشن پر مشتمل ہے اور پاکستان کے خلاف میچ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔ افغانستان کے زیادہ تر کھلاڑی یورپ میں کھیلتے ہیں اور ان میں سے صرف چار کھلاڑی پاکستان آئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :