پاکستان کرکٹ ٹیم کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

جمعرات 5 فروری 2015 11:51

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں تفصیلات کے مطابق اے کیٹگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ ساڑھے چار لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔اس کیٹگری میں کپتان مصباح الحق ، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور یونس خان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

بی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں عمراکمل، احمد شہزاد اور عمر گل کی ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ 14 ہزار روپے ہے۔

بیرون ملک دورے پر ہونے کی صورت میں کپتان کو ہفتہ وار سو امریکی ڈالر الاوٴنس بھی دیا جاتا ہے جبکہ ملکی میچز میں یہ الاوٴنس یومیہ پانچ ہزار روپے ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی تنخواہ پندرہ ہزار امریکی ڈالرز ہے جبکہ ٹیم مینجر تین لاکھ پچاس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ حاصل کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :