بھارت اور روس کو فلموں کے تبادلہ کی روایت بحال کرنی چاہیے‘امیتابھ بچن

جمعرات 5 فروری 2015 11:53

بھارت اور روس کو فلموں کے تبادلہ کی روایت بحال کرنی چاہیے‘امیتابھ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ بھارت اور روس کو فلموں کے تبادلہ کی روایت بحال کرنی چاہیے -امیتابھ بچن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ روس میں راج کپور کے عہد سے اب تک بھارتی فلموں کے شائقین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔انھوں نے روس میں بھارتی فلموں کی نمائش پھر سے شروع ہونے امید ظاہر کی ۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن نے بتایا کہ وہ اپنے بلاگ اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں کے ذریعے اپنے روسی مداحوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ بچن خاندان کا سوویت زمانے سے روس سے تعلق ہے۔ امیتابھ بچن کے والد ہری ونش رائے بچن ایک مشہور شاعر اور مترجم تھے۔انہوں نے روسی شاعروں کی نظموں کے تراجم کا مجموعہ شائع کروایا تھا۔ 1967 میں ہری ونش رائے بچن نے پہلی بار سوویت یونین کا سفر کیا تھا اور بعد میں روس کے بارے میں نظموں کا ایک سلسلہ لکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :