گیارہویں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک 14ٹیموں میں چار مسلمان ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی‘ رپورٹ

جمعرات 5 فروری 2015 12:17

گیارہویں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک 14ٹیموں میں چار مسلمان ممالک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) گیارہویں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک 14ٹیموں میں چار مسلمان ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش ، متحدہ عرب امارات اور افغانستان کی ٹیمیں بھی اسٹیڈیم میں اتریں گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق 14فروری فروری سے آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں ہونے والے گیارہویں عالمی کپ میں چودہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

میگا ایونٹ میں افغانستان کی ٹیم پہلی بار شرکت کریگی۔ جس کے بعد کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے ممالک کی تعداد بیس ہوجائے گی۔ورلڈکپ دو ہزار پندرہ میں پہلی بار چار اسلامی ممالک شریک ہورہے ہیں۔ ان میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق ہیں۔ بنگلہ دیش کی قیادت مشرفی مرتضٰی کریں گے۔ افغانستان کے قائد محمد نبی ہونگے جبکہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی کمان محمد توقیر کے ہاتھ میں ہوگی۔

(جاری ہے)

عالمی کپ میں بھارت اعزاز کا دفاع کرے گا اور اس مرتبہ بھی بھارتی ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کے ہاتھ میں ہوگی۔ جن کی قیادت میں بھارت ورلڈکپ، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز ٹرافی کرکٹ کے تینوں عالمی اعزاز حاصل کرچکا ہے۔عالمی کپ میں شریک چودہ میں سے چھ ممالک کا تعلق ایشیا سے ہے۔ جن میں چارٹیسٹ ممالک پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور افغانستان شامل ہیں۔ایم ایس دھونی اور آئرلینڈ کے ولیم پورٹر فیلڈ پہلے بھی عالمی کپ میں اپنی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ دیگر بارہ ٹیموں کے کپتان پہلی بار ورلڈکپ میں اپنی ٹیموں کی کمان سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :