پشاور: کالج دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعرات 5 فروری 2015 12:21

پشاور: کالج دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) پشاور میں کالج کے باہر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ حیات آباد میں نجی کالج کے چوکیدار کی مدعیت میں نا معلوم شر پسندوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ بم سکواڈ ڈسپوزل کا کہنا تھا کہ شر پسندوں نے دو سے ڈھائی کلو دھماکہ خیز مواد کالج کے باہر نصب کیا گیا تھا جو کہ رات 12 بجے کے قریب پھٹ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ کو کچھ عرصے سے بھتہ موصل کرنے کے لیے کالز ا ٓ رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :