برطانیہ کی ایک یونیورسٹی نے لیکچرز کے دوران طالب علموں کو مختصر دورانیے کے لیے نیند پوری کرنے کی سہولت فراہم کردی
جمعرات 5 فروری 2015 12:25
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) برطانیہ کی ایک یونیورسٹی نے لیکچرز کے دوران طالب علموں کو مختصر دورانیے کے لیے نیند پوری کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔یونیورسٹی آف ایسٹ انگلیا میں سٹوڈنٹ یونین کے مطابق یہ برطانیہ کی پہلی یونیورسٹی ہے جس میں اس طرح کی سہولت دی جا رہی ہے۔ طالب علموں کے لیے خصوصی کمرہ تیار کیا گیا جس میں وہ تھوڑی دیر کے لیے نیند لے سکتے ہیں۔
امریکی یونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی اس سہولت کا ذمہ دار ہے۔یونیورسٹی آف ایسٹ انگلیا کے طالب علم دن میں 40 منٹ کے لیے نیند لینے کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔(جاری ہے)
خصوصی طور پر تیار کردہ کمرے کو دوپہر سے شام چھ بجے تک کھولا جائے گا اور اس میں روشنی روکنے والے پردے، صوفہ بستر، تکیے اور دانے دار بیگز موجود ہوں گے۔ سٹوڈنٹ یونین کی عمارت میں بنائے جانے والے اس کمرے کی سی سی ٹی وی کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔
یونین کی ایک اہلکار ہولی سٹینر کا کہنا ہے کہ طالب علموں کو نیند کی وجہ سے یونیورسٹی کی مصروفیات میں مشکل کا سامنا تھا۔انھوں نے کہا کہ اضافی نیند کی وجہ سے یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے اور زیادہ چستی آتی ہے اور سائنسی تجربات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے تعلیمی کارکردگی پر اچھا اثر پڑتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.