فلم ”بادشاہو“ کی عکسبندی کا آغاز جولائی میں ہو گا

جمعرات 5 فروری 2015 12:30

فلم ”بادشاہو“ کی عکسبندی کا آغاز جولائی میں ہو گا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) بالی وڈ ہدایتکار ملن لتھریا نے کہا ہے کہ فلم ”بادشاہو“ گزشتہ فلموں کی نسبت زیادہ تفریحی ہوگی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کی نئی فلم ”بادشاہو“ میں ان کی گزشتہ فلموں جن میں ”چوری چوری“ ”کچے دھاکے “ اور ”ونس اپون آٹائم ان ممبئی“ شامل ہیں کی نسبت تین گنا زیادہ انٹرٹنیمنٹ کا عنصر موجود ہوگا یہ فلم مداحوں کو بھائے گی۔ فلم کی ہیروئن کون ہوگی اور فلم کی کہانی کیا ہوگی اس بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ فلم کی عکس بندی کا آغاز جولائی میں ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :