سنجھورو، جھول میں بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی، رہزنی کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار، احتجاجی مظاہرے

جمعرات 5 فروری 2015 12:48

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) سنجھورو، جھول میں بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی، رہزنی کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار، احتجاجی مظاہرے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جھول شہر کی تاجر برادری آفتاب احمد انصاری، عمیر انصاری، قربان پنجارو، چیلومل، حمید کھرل سمیت دیگر نے بتایا کہ جھول شہر میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی، رہزنی کی وارداتیں دن دہاڑے سرعام کرکے چلے جاتے ہیں۔ سنجھورو شہر بھی بدامنی کی لپیٹ میں ہے جس سے شہری تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں، من پسند ایس ایچ او کی تعیناتی سے انتقامی کارروائی کے علاوہ کچھ نہیں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی سندھ، ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی لنجار ودیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔