ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل پاکستان کے بعد بھارتی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئی

جمعرات 5 فروری 2015 12:51

ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل پاکستان کے بعد بھارتی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل پاکستان کے بعد بھارتی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئی ہے اور اس کے اہم کھلاڑی زخمی ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ سے قبل بھارت کے 4 کھلاڑی زخمی ہو گئے ہیں جس سے بھارتی ٹیم کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھونیشور کمار، رویندرا جدیجا، روہت شرما زخمی ہو گئے جب کہ ایشانت شرما بھی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ شدید پریشانی سے دو چار ہوگئی ہے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ کے لئے ٹیم مینجمنٹ کی پوری کوشش ہے کہ ایسے کھلاڑیوں کو کھلایا جائے جو ان فارم ہوں اور ان فٹ ہونے والے یہ کھلاڑی بھارتی ٹیم میں نمایاں کھلاڑی تصور ہوتے تھے ان کی انجریز کے باعث کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی دباؤ کا شکار ہیں اور ان کی پوری کوشش ہے پاکستان کے ساتھ بہترین ٹیم تشکیل دی جائے ۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہے اور اس کے 2 فاسٹ بولر عمر گل اور جنید خان فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کو میچ کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :