کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم سڈنی پہنچ گئی

جمعرات 5 فروری 2015 12:51

کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم سڈنی پہنچ گئی

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم سڈنی پہنچ گئی ، کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ کی ناکامیوں کو بھلا کر ورلڈ کپ میں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس دکھانے کی امید لیے قومی کھلاڑی آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچ چکے ہیں۔ ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے ملنے والی ناکامیوں کو بھلا کر بھرپور پریکٹس سیشن کرے گی۔

(جاری ہے)

کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ میں موجود خامیوں پر توجہ دی جائے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ میں دو پریکٹس میچوں سمیت دو ہی ون ڈے انٹرنیشنل میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل اتوار کے روز قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق پریس کانفرنس کریں گے۔ سڈنی کے اولمپک پارک میں 9 فروری کو پاکستان کا بنگلا دیش سے وارم اپ میچ ہوگا۔ 11 فروری کو دوسرے وارم اپ میچ میں گرین شرٹس سڈنی کرکٹ گراوٴنڈ میں انگلینڈ سے ٹکرائیں گے۔ کرکٹ کی عالمی جنگ میں پاکستانی ٹیم کا پہلا معرکہ روایتی حریف بھارت سے 15 فروری کو شیڈول ہے۔

متعلقہ عنوان :