وی وی ایس لکشمن کوڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل گئی

جمعرات 5 فروری 2015 13:58

وی وی ایس لکشمن کوڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل گئی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء)بھارت کے سابق بیٹسمین وی وی ایس لکشمن کو دہلی ٹیری یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔

(جاری ہے)

لکشمن کو ٹیری یونیورسٹی کے ساتویں کنووکیشن میں اعزازی ڈگری دی گئی ان کے علاوہ تین بڑی کاروباری شخصیات کو بھی اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازاگیا۔ لکشمن نے ڈگری وصول کرنے کے بعد کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ میں ڈاکٹر بننا چاہتاتھا لیکن میں نے اپنے خواب کو ملک کے لیے کھیلنے کی صورت بدل دیاتھا،انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے یہ بہترین وقت ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو سمجھیں اوراسے قوم کی ترقی کے لیے استعمال کریں۔