حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں ‘ نریندر مودی کی حکومت سے کسی خیر کی توقع نہیں ‘ سید علی گیلانی

جمعرات 5 فروری 2015 14:12

حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں ‘ نریندر مودی کی حکومت سے کسی خیر کی ..

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ نریندر مودی کی حکومت سے کسی خیر کی توقع نہیں، کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان کو مضبوط کرنا ہوگا ‘ پاکستان میں آئے روز ہونے والی دہشت گردی پر بہت تکلیف ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے کشمیر پر بھارتی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت طاقت کے زور پر فوجی قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے، بھارت حق خودارادیت کو تسلیم کرتا ہے لیکن کشمیریوں کو یہ دینے کوتیار نہیں۔

سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی کی حکومت سے کسی خیر کی توقع نہیں، کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان کو مضبوط کرنا ہوگا۔سید علی گیلانی کشمیرکی آزادی کے لیے پاکستان کا استحکام ضروری ہے، پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیری مضبوط ہوں گے۔سید علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں آئے روز ہونے والی دہشت گردی پر بہت تکلیف ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :