میرا نے اہم فیصلہ کر لیا اور اپنا ٹارگٹ بتا دیا

جمعرات 5 فروری 2015 14:17

میرا نے اہم فیصلہ کر لیا اور اپنا ٹارگٹ بتا دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) مشہور فلم سٹا میرا کا کہنا ہے کہ میں اب مستقل طور پر کراچی منتقل ہو جاوٴں گی کیونکہ کراچی ایک کاروباری شہر ہے اور وہاں کام کرنے والوں کو بہت سی سہولیات میسر ہیں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں رہ کر اپنے اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کروں گی اور اب میری زندگی کا سب سے اہم ٹارگٹ یہی ہے۔

(جاری ہے)

سپتال میں فوری طور پر 25 کمروں کی ضرورت ہے جس کے لیے میں مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کروں گی کہ وہ امداد کریں یہ ان کے لیے بھی صدقہ جاریہ ہو گا۔

نجی اخبار سے بات کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا ک اسپتال کی تعمیر کے ساتھ ساتھ میں شوبز سے بھی وابسطہ رہوں گی تاہم اگر کسی فلم میں اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور قبول کروں گی۔ انہوں نے مزہد کہا کہ میری زندگی میں جو تبدیلی آئی ہے میں اس کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں تاہم میرا ارداہ ہے کہ مستقبل میں وئی ایسا کام کروں جسے یاد رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :