راحت علی نے 11ٹیسٹ اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی

جمعرات 5 فروری 2015 14:48

راحت علی نے 11ٹیسٹ اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی نمائندگی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) جنیدخان کی جگہ ورلڈکپ اسکواڈمیں شامل ہونیوالے راحت علی 12ستمبر1988ء کوملتان میں پیداہوئے۔وہ11ٹیسٹ اورایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی نمائندی کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے2242گیندوں پر1137رنزدے کر36.67کی اوسط سے31وکٹیں لیں اوربیٹنگ میں15اننگزمیں10.22کی اوسط سے92رنزبنائے۔ون ڈے کرکٹ میں راحت علی نے ایک میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 24 گیندوں پر 34 رنز دے کرکسی بھی کھلاڑی کوآوٴٹ کرنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :