قومی پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

جمعرات 5 فروری 2015 15:00

قومی پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء)پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ کل جمعہ سے پنجا ب یونیورسٹی ، لاہور میں شروع ہوگی، پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمدراشد ملک نے بتایا کہ خواتین کے مقابلے ملکی تاریخ میں پہلی بار ہو رہے ہیں اور خواتین سات کیٹگریز کے مقابلوں میں شرکت کریں گی جن میں 47 کلو گرام، 52 کلو گرام، 57 کلو گرام، 63کلو گرام، 72کلو گرام، 84 کلو گرام اور 84 کلو گرام سے زائد شامل ہیں اور مردوں کی 15 ویں قومی پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ میں آٹھ کیگریز کے مقابلے ہونگے جن میں 59 کلو گرام، 66کلو گرام، 74کلو گرام، 83 کلو گرام، 93 کلو گرام، 105 کلو گرام، 120کلو گرام اور 120 کلو گرام زائد سے شامل ہیں اور مردوں کے کھلاڑی اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، اسلام آباد ، فاٹا اور آزادجموں و کشمیر شامل ہیں،چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود کریں گے،