12واں ویسٹ ایشا بیس بال کپ ٹورنامنٹ 23 فروری سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعرات 5 فروری 2015 15:01

12واں ویسٹ ایشا بیس بال کپ ٹورنامنٹ 23 فروری سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام 12واں ویسٹ ایشا بیس بال کپ ٹورنامنٹ 23 فروری سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید خاور شاہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں چھ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان، ایران، عراق، بھارت، سری لنکا افغانستان شامل ہیں جنکو دوگروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہرگروپ کی ٹاپ ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 30 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن کو ہیڈکوچ مصدق حنیف اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :