پہلی سوکر فٹ سال چیمپئن شپ 7 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

جمعرات 5 فروری 2015 15:01

پہلی سوکر فٹ سال چیمپئن شپ 7 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی سوکر فٹ سال چیمپئن شپ 7 فروری سے چک شہزاد، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے صدر حاجی طارق محمود نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب اور اسلام آباد کی دو، دو ٹیمیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر، سندھ، حیدرآباد اور بلوچستان شامل ہیں اور چیمپئن شپ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلی جائے گی اور فائنل میچ 8 فروری کو کھیلا جائے گا، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :