ورلڈ کپ ‘ پاکستانی ٹیم کی سڈنی میں پریکٹس ‘ محمد حفظ کا باؤلنگ ٹیسٹ کل ہوگا

جمعرات 5 فروری 2015 15:02

ورلڈ کپ ‘ پاکستانی ٹیم کی سڈنی میں پریکٹس ‘ محمد حفظ کا باؤلنگ ٹیسٹ ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) ورلڈکپ 2015 کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم نے سڈنی کرکٹ گراؤ نڈ میں پریکٹس کی جبکہ محمدحفیظ کا فیصلہ کن باؤلنگ ٹیسٹ کل جمعہ کو برسبین میں ہوگا،نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں شکست ماضی کا حصہ بن گئی، قومی کرکٹ ٹیم کے خیمے سڈنی میں لگ گئے ٹیم مینیجمنٹ کے مطابق قومی ٹیم نے ہیڈکوچ وقار یونس کی زیر نگرانی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریزمیں ہونے والی غلطیوں کو دورکرنے کی کوشش کی گئی،دوسری جانب پابندی کا شکار قومی آل راؤنڈ محمدحفیظ کا دوسرا آفیشلز ٹیسٹ کل جمعہ کو برسبین میں ہوگا، نتیجہ حق میں آنے کی صورت میں حفیظ 21 فروری کو ویسٹ انڈیز کیخلاف باؤلنگ کروا سکیں گے، ٹیسٹ پاس نہ کرسکے تو آئی سی سی باؤلنگ ریویو کمیٹی پابندی کا تعین کرے گی۔