دہلی میں گرجا گھروں پر مسلسل حملوں کیخلاف عیسائیوں کا مظاہرہ ‘ بھارتی وزیر اعظم پر شدید تنقید

جمعرات 5 فروری 2015 15:04

دہلی میں گرجا گھروں پر مسلسل حملوں کیخلاف عیسائیوں کا مظاہرہ ‘ بھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) بھارت میں گرجا گھروں پر ہونے والے مسلسل حملوں کے خلاف مسیحی برادری سڑکوں پر نکل آئی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کانشانہ بنایا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گذشتہ دسمبر سے جنوری کے درمیان گرجا گھروں پر پانچ حملے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

شر پسندوں نے شہر کے گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان بھی پہنچا یا۔ حملوں کے خلاف مسیحی برادری سڑکوں پر نکل آئی ، ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت عیسائی برادری اور ان کے گرجا گھروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔مظاہرے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو واقع کے خلاف ایکشن نا لینے اور ان کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا

متعلقہ عنوان :