رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ ، سیمنٹ کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جمعرات 5 فروری 2015 15:13

رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ ، سیمنٹ کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2014سے جنوری 2015ء کے دوران 2کروڑ ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا جو گزشتہ سال میں ایک کروڑ 88لاکھ 57ہزار ٹن کی فروخت سے 6.18فیصد زائد ہے، سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 9.45فیصد اضافہ دیکھا گیا جس سے معاشی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کے شمالی علاقے میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 10.63فیصد اضافے سے 11.70ملین ٹن کے مقابلے میں 12.948ملین ٹن رہی۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 3.76فیصد اضافے سے 2.44ملین ٹن کے مقابلے میں 2.53ملین ٹن رہی۔