جونی ڈیپ اور امبرہرڈ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

جمعرات 5 فروری 2015 17:51

جونی ڈیپ اور امبرہرڈ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ نہایت خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔51 سالہ جونی ڈیپ نے لاس اینجلس میں اپنے گھر میں شادی کی تقریب منعقد کی جس میں چند ہی مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق جونی ڈیپ اپنی منگیتر اٹھائیس سالہ ہولی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

(جاری ہے)

نوبیاہتا جوڑے کی جانب سے شادی کی بڑی تقریب رواں ہفتے کے اختتام میں بہاماز جزائر پر منعقد کی جائے گی۔ دونوں اسٹار کی پہلی ملاقات 2010 میں فلم دی رن ڈائری کے سیٹ پر ہوئی تھی ، جس کے بعد جونی ڈیپ نے 2012 میں اپنی اہلیہ ونیسا پیراڈائز سے چودہ سال کے تعلق کے بعد علیحدہ ہوگئے تاہم انہوں نے گزشتہ سال جنوری میں امبر ہرڈ سے منگنی کی تھی۔یہ جونی ڈیپ کی تیسری شادی ہے ان کی پہلی شادی اسی کی دہائی میں لوری این نامی خاتون سے ہوئی تھی۔