علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

جمعرات 5 فروری 2015 18:16

علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

خانیوال(رمان احمد۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5فروری۔2015ء) علامہ اقبال ایکسپریس ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس مہرشاہ کے قریب خانیوال کی سمت سے آنے والے ٹھیلہ جس پر ایکس ای این ہیڈ کواٹرسگنل اپنے عملہ سمیت سوار تھے تیز رفتار ٹرین کو اپنی جانب آتے دیکھ کر ٹھیلے سے چھلانگ لگا دی اسی دوران ٹرین کے ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بریک لگائی مگر بریک لگاتے لگاتے بھی ٹرین ٹھیلے سے جا ٹکرائی جسکی وجہ سے ٹھیلہ ٹریک سے نیچے جا گرااس طرح ایک بڑا حادثہ رونما ہونے سے بال بال بچ گیا جبکہ موقع پر موجود اسٹیشن ماسٹرکا کہنا تھا کہ ایکس ای این ہیڈ کواٹر سگنل ہم سے کلیرنس لیے بغیر ہی ٹھیلہ ٹریک پر لے آئے جسکی وجہ سے یہ واقع پیش آیا ٹرین کچھ دیر رکنے کے بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :