اسلام آباد:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

جمعرات 5 فروری 2015 18:19

اسلام آباد:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5فروری۔2015ء) نا معلوم افراد نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو 15 پر کال کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کیں جن میں یہ پتہ لگایا گیا کہ کسی نا معلوم فرد نے لینڈ لائن پر کال کر کے یونیورسٹی کے تمام بلاک کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ تاہم اس واقعے کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :