زمبابوے کے 90سالہ صدر رابرٹ موگابے ہرارے ایئرپورٹ پر لڑکھڑاکر گرگئے

جمعرات 5 فروری 2015 20:23

زمبابوے کے 90سالہ صدر رابرٹ موگابے ہرارے ایئرپورٹ پر لڑکھڑاکر گرگئے

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء)زمبابوے کے 90سالہ صدر رابرٹ موگابے ہرارے ایئرپورٹ پر لڑکھڑاکر گرگئے۔ غیرملکی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیاکہ رابرٹ موگابے ہرارے ائیرپورٹ سے باہر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران ان کے قدم ڈگمگائے اور وہ گر پڑے۔ وہاں موجود افراد نے فوری طور پر موگابے کوسہارا دے کر کھڑا کیا اور ان کی لیموزین گاڑی تک انہیں لے گئے۔ خوش قسمتی سے صدر رابرٹ موگابے کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔