صدر گوگیرہ، بد بخت بیٹے نے معمولی جھگڑے پر اپنی حقیقی ماں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعرات 5 فروری 2015 20:47

صدر گوگیرہ، بد بخت بیٹے نے معمولی جھگڑے پر اپنی حقیقی ماں کو کلہاڑیوں ..

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء)تھانہ صدر رینالہ کی حدود میں بد بخت بیٹے نے معمولی جھگڑے پر اپنی حقیقی ماں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزم بیٹا کلہاڑی لہراتا فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ رینالہ صدر کے گاؤں فور ون ایل کا رہائشی نوجوان ذوالفقار کچھ عرصہ سے بے روز گار تھا اور مسلسل پریشان رہنے سے ذہنی مریض بن چکا تھا گزشتہ روز اس کا اپنی ماں سے کسی بات پر معمولی جھگڑا ہو گیا ذوالفقار نے طیش میں آ کر اپنی حقیقی ماں پر کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم بیٹا ذوالفقار کلہاڑی لہراتاموقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس نے مقتولہ کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے اس کے قاتل بیٹے کی تلاش شروع کر دی ہے ۔