صدر گوگیرہ، موبائل فون کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی

جمعرات 5 فروری 2015 20:47

صدر گوگیرہ، موبائل فون کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) موبائل فون کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی ۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقہ 19ون آر کا رہائشی نوجوان محمد اکرام ولد جعفر علی تھانہ صدر اوکاڑہ کے سامنے ریلوے لائن پر موبائل فون پر باتیں کرتا جا رہا تھا اس دوران کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ٹرین ایکسپریس آگئی ٹرین ڈرائیور مسلسل ہارن بجاتا رہا لیکن موبائل فون پر مگن نوجوان اکرام کو آواز سنائی نہ دی ٹرین نے نوجوان کو کچل ڈالا جو کہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ریلوے چوکی پولیس نے نوجوان کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ضروری کاروائی کے بعد اس کی نعش ورثاء کے حوالہ کر دی اس دوران آدھا گھنٹہ بعد ٹرین لاہور کی جانب روانہ کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :