Live Updates

جوڈیشل کمیشن کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے سانحہ پشاور کی وجہ سے دھرنا منسوخ کیا،عمران خان،

کوئی بھی سیاسی جماعت ہماری کمزوری یا ناکامی نہ سمجھے، اس بار دھرنا دیا تو نیا پاکستان کا قیام عمل میں لائے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے ،مہنگائی بیروز گاری لاقانونیت سمیت درجنوں مسائل ملک کی کروڑں عوام کا مقدر بنا دیئے گئے ہیں ،چیئرمین تحریک انصاف

جمعرات 5 فروری 2015 21:57

جوڈیشل کمیشن کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے سانحہ پشاور کی وجہ سے ..

چنیوٹ،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے سانحہ پشاور کی وجہ سے دھرنا منسوخ کیا اسے کوئی بھی سیاسی جماعت ہماری کمزوری یا ناکامی نہ سمجھے اس بار دھرنا دیا تو نیا پاکستان کا قیام عمل میں لائے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔مہنگائی بیروز گاری لاقانونیت سمیت درجنوں مسائل ملک کی کروڑں عوام کا مقدر بنا دیئے گئے ہیں پرویز رشید ،طلال چودھری نواز شریف کے سیاسی چیلے ہیں جو جنہوں نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران ملک و قوم کا سودا کر چکے اب ملک کے حالات بہتر ہونے کی بجائے ابتر ہوتے جا رہے ہیں ۔

جوڈیشل کمیشن کا نام لینے سے میاں برادران اور انکے چمچوں کی زبانیں لٹک جاتی ہیں جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا بھوآنہ میں اڑھائی ارب کی لاگت سے بنایا جانے والا پل ”خادم اعلیٰ پنجاب “کی شو گر مل کے لئے ہے ۔

(جاری ہے)

اور اس کا نام ’رمضان شوگر مل بریج “ رکھا جانا چاہیئے تھا ۔ اور اسی شوگر مل کے لئے سپیشل طور پر 24کروڑ کی گرانٹ سے عوام کے نام پر نالے کی تعمیر بھی کروائی گئی جو کسی سے ڈھکی چھپی نہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنیوٹ سے آئے پی ٹی آئی کے وفد ضلعی صدرپی ٹی آئی میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ ،سٹی صدر حافظ علی اعجاز ،سید عنائت علی شاہ ،حسن علی قاضی ،عمران عاربی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ضلع چنیوٹ کے سیاسی پنڈتوں نے خادم اعلیٰ پنجاب سے وفاداری نبھاتے ہوئے اس پل کی تعمیر میں ان کا دل کھول کر ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ اس پل کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس پل سے بھوآنہ کی جانب گنے کی آمد بھر پور انداز سے جاری رہے گی اور پولیس کو سپیشل ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ کاشتکاروں کو اس شوگر مل کو گنا فروخت کرنے پر مجبور کرینگے انہوں نے کہا کہ ضلع چنیوٹ کے اہم ترین ترقیاتی منصوبے جو کہ لاکھوں عوام کی دیرنے خواہشات سے ہیں میں سے کسی بھی منصوبے کو نہ ہی تو شروع کیا گیااور نہ ان کا کہیں ذکر کیا گیا انہوں نے کہا کہ چھ سالوں میں پنجاب حکومت نے اعلان اور بجٹ مختص کرنے کے باوجود فیصل آباد روڑ کو ون وے نہ کیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیر،ڈسٹرکٹ جیل کا قیام،چارسو بیڈز پر مشتمل ڈی ایچ کیو ،نوجوانوں کے کھیلوں کے لئے گراؤنڈز و اسٹیڈیم،یونیورسٹی کیمپس،اوور ہیڈ برجز سمیت درجنوں منصوبوں کو سرکاری فائلوں میں دفن کر دیا گیا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے چنیوٹ کے منتخب جعلی عوامی نمائندے بتائیں کہ انہوں نے ان ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کبھی اپنی زبان کھولی ہے ۔

اور اگر ان اہم بنیادی مسائل پر وہ خاموش ہیں تو ”سیاسی پل “کا رنگین ڈرامہ کرکے ضلع چنیوٹ کی لاکھوں عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا انہوں نے کہا کہ ضلع چنیوٹ مے متعدد ادارے اس وقت کرپشن کی لپیٹ میں جس میں سے عوام کے جعلی خادم نمائندے بھی اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں کاشتکاروں کے ساتھ بد ترین اور غیر انسانی سلوک کیا گیا جس کی ماضی میں بھی مثال نہیں ملتی اور آج کا کاشتکار ان کی حکو مت اور سرکاری کارندوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہو اہے ۔

انہوں نے کہا کہ تھانوں میں انصاف کے نام پر ”چھتر“ کااستعمال وطیرہ بنا دیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار،پٹواری گرداور چند سالوں میں فاقوں سے اربوں کے اثاثہ جات کے مالک کیسے بن گئے ہیں اس کا جواب کون دے گا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع چنیوٹ پر مسلم لیگ ن کے ہائی جیکروں کا قبضہ ہے جو عوام کی زبان زد عام ہے الیکشن میں دھاندلی کی حقیقت اب بچے بچے پر عیاں ہو چکی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات