خیرپور،جماعت اسلامی کی کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے ریلی

جمعرات 5 فروری 2015 22:45

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) جماعت اسلامی کی کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے خیرپور میں بھی ریلی ضلعی امیر درمحمد خاصخیلی ودیگر کا خطاب ، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے ،تفصیلات کے مطابق خیرپور میں جماعت اسلامی کے تحت ریلی جامع مسجد بیت المکرام سے درمحمد خاصخیلی ، حسن طارق ، مولوی رحیم بخش اور مولوی عبدالعزیز شر کی قیادت میں فاروق اعظم چوک تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء راستے بھر کشمیر بنے گا پاکستان ، کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہٰ الااللہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہٰ الااللہ ، رہبر ورہنما مصطفےٰ، مصطفےٰ کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ، فاروق اعظم چوک پر ضلعی امیر درمحمد خاصخیلی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں پچاس سال سے زائد عرصے سے موجود ہے لیکن کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ہزاروں مسلمان شہید ہوچکے ہیں ماوٴں، بیویوں اور بہنوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے جبکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جاری ہے اسرائیل، امریکا اور بھارت کی جانب سے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں مسلم امہ مظلومیت کی تصویربنیں ہوئی ہیں یہودیوں نے مکہ مدینہ کو اپنے نقشے میں شامل کرلیا ہے لیکن مسلم حکمرانوں کی غیرت سوئی ہوئی ہے اس موقع پر مولوی رحیم بخش بلوچ اور مولوی عبدالعزیز شر نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :