موبائل سموں کی پڑتال و تصدیق کا عمل جاری، کمپنیوں کے دفاتر اور فرنچائز پر لمبی لائنیں،

ریٹیلرز تصدیق کیلئے 30روپے لینے لگے، صارفین کا احتجاج، وزارت داخلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 5 فروری 2015 23:22

موبائل سموں کی پڑتال و تصدیق کا عمل جاری، کمپنیوں کے دفاتر اور فرنچائز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) وفاقی وزارت داخلہ نے بائیو میٹرک طریقہ کار کے تحت موبائل سموں کی رجسٹریشن اور پڑتال کا کام جاری رکھا ہواہے جس کے تحت موبائل کمپنیاں مختلف اپنی دکانوں اور سینٹروں کے ذریعے سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کررہی ہیں جس کے باعث وہاں لمبی لائنیں نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کمپنی کے دفاتر اور فرنچائز پر سم کی تصدیق کے لئے وزارت داخلہ کے مقرر کردہ نرخ دس روپے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ عام ریٹیلرز 30روپے وصول کر رہے ہیں جس پر صارفین نے سخت احتجاج کیا ہے اور وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے ۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ اب تک لاکھوں کی تعداد میں ملک بھر سے سموں کی بائیو میٹرک پڑتال کیلئے مختلف سنٹرز سے رجوع کیا گیا ہے اور جس میں عوام الناس اپنے انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے اپنی سموں کی باقاعدہ تصدیق کروارہے ہیں ،اس ماہ کے آخر تک تصدیق نہ کرانے والوں کی سمیں بلاک کر دی جائیں گی۔ ۔