انڈرورلڈ گینگسٹر سے تعلقات پر ارجن رام پال کے سمن جاری

جمعہ 6 فروری 2015 11:11

انڈرورلڈ گینگسٹر سے تعلقات پر ارجن رام پال کے سمن جاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء)سنجے دت کے بعد ارجن رام پال کے بھی تعلقات انڈر ورلڈ گینگسٹرز سے نکلے، جبھی ممبئی پولیس نے پوچھ گچھ کے باقاعدہ سمن جاری کردیا ہے۔ارجن رام پال بالی وڈ کے وہ ہیرو جو کم لیکن منتخب کام پر یقین رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

کئی فلموں میں مار دھاڑ سے بھرپور کردار ادا کیے اور جلدہی فلم ”رائے“آنے والی ہے- بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن رام پال نے حال ہی میں گینگسٹر ارن گولی سے ملاقات کی ہے، جس کا ممبئی پولیس کو پتا لگ گیا۔

ارن گولی سے کیوں کی ملاقات اور کیا تھا مقصد یہی معلوم کرنے کے لیے ممبئی پولیس نے ارجن رام پال کو بلایا۔ رام پال نے اس بلاوے کو نظر انداز کیا جس پر اب پولیس نے باقاعدہ سمن روانہ کردیا ہے۔اب ارجن رام پال بتائیں گے اس بیٹھک میں کہ آخر وہ کیوں اس گینگسٹر سے ملے تھے۔