روس اور پولینڈ کی ٹیموں کے درمیان فیڈ کپ میچ کل سے شروع ہوگا

جمعہ 6 فروری 2015 11:41

روس اور پولینڈ کی ٹیموں کے درمیان فیڈ کپ میچ کل سے شروع ہوگا

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) روس اور پولینڈ کی ٹیموں کے درمیان فیڈ کپ میچ کل ہفتہ 7 فروری سے شروع ہوگا۔ اولمپک ٹیم مینجر ویلادیمیر کیملزون نے اپنے بیان میں بتایا کہ چار مرتبہ گرینڈ سلام چیمپئن سوتیلانا کزنٹسوا اور انستاسیا پولوچنکووا بھی میچ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

(جاری ہے)

روس کو چار بار فیڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اور گزشتہ برس اسے ابتدائی راؤنڈ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یاد رہے کہ روس اور پولینڈ کی ٹیمیں پہلی بار فیڈ کپ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :