شکار پور سانحہ کو ایک ہفتہ بیت گیا۔۔ شہر میں ہڑتال جاری

جمعہ 6 فروری 2015 11:41

شکار پور سانحہ کو ایک ہفتہ بیت گیا۔۔ شہر میں ہڑتال جاری

شکار پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری 2015ء) شکار پور امام بار گاہ پر حملے کو پورا ایک ہفتہ گزر گیا لیکن شہر میں ابھی تک شٹر ڈاوٴن ہڑتال جاری ہے واقعے کے خلاف مظاہرین نے شہر بھر میں ہڑتال کر رکھی ہے جس کے تحت شہر بھر میں کروبار بند ہیں جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم ہی دکھائی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہڑتال مجلس وحدت المسلمین کی اپیل پر ابھی تک جاری ہے۔ یاد رہے کہ شکار پور کی امام بار گاہ میں گذشتہ جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد مانگی جانے والی دعا کے دوران حملہ ہوا تھا جس میں 70 کے قریب افراد شہید ہو گئے تھے۔