قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے سعید اجمل کی سکواڈ میں مشروط شمولیت کی تجویز مسترد کر دی

جمعہ 6 فروری 2015 12:54

قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے سعید اجمل کی سکواڈ میں مشروط شمولیت کی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) آسٹریلیا میں موجود ٹیم انتظامیہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سعید اجمل کی سکواڈ میں مشروط شمولیت کی تجویز مسترد کر دی۔پی سی بی نے تجویز دی تھی کہ آئی سی سی کی جانب سے باؤلنگ ایکشن کلیئر ہونے کی صورت میں سٹار آف اسپنر کو سکواڈ کا حصہ بنایا جائے۔بورڈ کے انتہائی اہم عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ٹیم انتظامیہ کے حوالے سے بتایا آئی سی سی اگر اجمل کا بالنگ ایکشن کلیئر بھی کر دے تو ہمیں ان کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

اجمل کے باؤلنگ ایکشن پر آئی سی سی کسی بھی وقت اپنی رپورٹ جاری کر سکتی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پر پاکستان کو درپیش باؤلنگ مسائل کی وجہ سے بورڈ اجمل کی سکواڈ میں شمولیت چاہتا ہے لیکن ٹیم انتظامیہ مختلف سوچ رکھتی ہے۔ٹیم انتظامیہ نے اجمل کے بغیر ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے ایسے میں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اجمل کی رپورٹ مثبت آئے یا منفی اوراجمل پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بائیو مکینک ٹیسٹ کلیئر ہونے کی صورت میں بھی وہ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار نہیں، لیکن انہیں بالنگ اٹیک مضبوط دکھانے کیلئے بھی سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :