کراچی کی 3 شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کی وردی بدل گئی

جمعہ 6 فروری 2015 13:27

کراچی کی 3 شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کی وردی بدل گئی

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء ) کراچی کی تین شاہراہوں کو ماڈرن قرار دے کر ماڈل بنایا جارہا ہے جہاں ٹریفک اہلکاروں کی وردیاں بھی مختلف ہوں گی اور رویہ بھی۔اور ان شاہراہوں پر کسی نے سگنل یا ٹریفک قوانین کو توڑا تو پھر جو نتائج اْسے بھگتنے پڑیں گے۔ وہ بھی خاصے مختلف ہوں گے-ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کی ہدایت پر کراچی میں تین شاہراہوں کو ماڈرن قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں دوتلوار سے فوارا چوک، فوارا چوک سے ٹاور جبکہ شاہراہ فیصل سے ائیر پورٹ تک کی شاہراہیں شامل ہیں-ان شاہراہوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ اس کیلئے زیبرا کراسنگ بیرئیر لگاکر ٹریک کو واضح کیا جارہاہے اور ٹریفک کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔ اہلکاروں کا رویہ مثالی بنانے کیلئے تربیت دی جارہی ہے،، جبکہ انہیں جدید گاڑیوں اور گرے کلر کی نئی وردیوں سمیت دیگر سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں-اس نئی تبدیلی پر جہاں ٹریفک پولیس خوش ہے وہی شہریوں نے بھی اس قدام کو خوش آئند قراردیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے اس اقدام کا مقصد شہریوں پر یہ واضح کرنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ناگہانی حادثات سے بچا جاسکتا ہے-

متعلقہ عنوان :