آسٹریلیا میں موجود ٹیم مینجمنٹ نے پی سی بی سعید اجمل کی سکواڈ میں مشروط شمولیت کی تجویز رد کر دی

جمعہ 6 فروری 2015 14:32

آسٹریلیا میں موجود ٹیم مینجمنٹ نے پی سی بی سعید اجمل کی سکواڈ میں مشروط ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) آسٹریلیا میں موجود ٹیم انتظامیہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سعید اجمل کی سکواڈ میں مشروط شمولیت کی تجویز رد کر دی۔پی سی بی نے تجویز دی تھی کہ آئی سی سی کی جانب سے باوٴلنگ ایکشن کلیئر ہونے کی صورت میں سٹار آف سپنر کو سکواڈ کا حصہ بنایا جائے۔ بورڈ عہدیدار نے ٹیم انتظامیہ کے حوالے سے بتایا 'آئی سی سی اگر اجمل کا باوٴلنگ ایکشن کلیئر بھی کر دے تو ہمیں ان کی ضرورت نہیں'۔

اجمل کے باوٴلنگ ایکشن پر آئی سی سی کسی بھی وقت اپنی رپورٹ جاری کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عہدے دار نے مزید بتایا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پر پاکستان کو درپیش باوٴلنگ مسائل کی وجہ سے بورڈ اجمل کی سکواڈ میں شمولیت چاہتا ہے لیکن ٹیم انتظامیہ مختلف سوچ رکھتی ہے۔'ٹیم انتظامیہ نیاجمل کے بغیر ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ایسے میں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اجمل کی رپورٹ مثبت آئے یا منفی'۔'اجمل پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بائیو مکینک ٹیسٹ کلیئر ہونے کی صورت میں بھی وہ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار نہیں ، لیکن انہیں باوٴلنگ اٹیک مضبوط دکھانے کیلئے بھی سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا تھا

متعلقہ عنوان :