سعید اجمل کے بغیر پاکستانی ٹیم کی مثال بغیر انجن کے گاڑی اور چوکلیٹ کے بغیر آئس کریم کی ہے ، سنیل گواسکر / آئن چیپل

جمعہ 6 فروری 2015 14:33

سعید اجمل کے بغیر پاکستانی ٹیم کی مثال بغیر انجن کے گاڑی اور چوکلیٹ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) بھارت کے عظیم بیٹسمین سنیل گاوسکر نے کہا ہے کہ اسٹار اسپنر سعید اجمل کے بغیر پاکستانی ٹیم کی مثال اس گاڑی کی ہے جو بغیر انجن کے ہو جبکہ آئن چیپل نے بغیر چاکلیٹ کے آئس کریم قرار دیدیا ۔ بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے گواسکر کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کے بغیر پاکستانی ٹیم کو بغیر انجن کی گاڑی جبکہ چیپل نے چاکلیٹ ٹاپنگ کے بغیر آئس کریم قرار دیا۔

یاد رہے کہ سعید اجمل مشکوک باوٴلنگ ایکشن کے باعث ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں۔اس موقع پر گاوسکر اور چیپل نے ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلین ٹیم کو فیورٹ قرار دیا۔سنیل نارائن کی ویسٹ انڈیز کے لیے عدم دستیابی کے حوالے سے سوال پر گاوسکر نے کہا کہ نارائن کے بغیر ویسٹ انڈین ٹیم بغیر پیٹرول کی گاڑی ہے جبکہ چیپل نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو نارائن کی کمی محسوس نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ مایوس کن کارکردگی ویسٹ انڈیز کی ہو گی۔ایک اور سوال کے جواب میں چیپل نے کہا کہ ان کی پسندیدہ اننگ 1992 میں انضمام الحق کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گئی اننگ ہے، انضمام نے 37 گیندوں پر 60 رنز کی فتح گر انگ کھیل کر کیویز سے جیتی بازی چھین لی تھی۔گاوسکر نے 1983 میں کپیل دیو کی جانب سے زمبابوے کے خلاف کھیلی گئی اننگ کو اپنی پسندیدہ باری قرار دیا، کپیل دیو نے زمبابوے کے خلا بحرانی حالات میں 175 رنز کی ریکارڈ ساز اننگ تراشی تھی۔