مائیکل ہسی ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقہ کے مشیر بن گئے

جمعہ 6 فروری 2015 14:33

مائیکل ہسی ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقہ کے مشیر بن گئے

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ بلے باز مائیکل ہسی ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقہ کے مشیر بنیں گے۔2013 میں ریٹائر ہونے والے ہسی آسٹریلیا کے بہترین ون ڈے کھلاڑی تصور کیے جاتے ہیں۔انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 185 انٹرنیشنل ون ڈے میچوں میں 48.15 کی اوسط سے رنز سکور کیے۔

(جاری ہے)

ان کے مینیجر نے کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کوبتایا کہ 39 سالہ ہسی تربیتی سیشنز میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو بتائیں گے کہ آسٹریلین کنڈیشنز میں کیسے کھیلنا چاہیے۔

ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش مند جنوبی افریقہ کے کوچ رسل ڈومنگو نے بتایا ' بطور مشیر کام کرنے کے حوالے سے ہماری ہسی سے کچھ ملاقاتیں ہوئیں'۔'وہ مڈل آرڈر بیٹنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور آسٹریلیا کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہیں'۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ 14 فروری سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شروع ہونے جا رہا ہے اور جنوبی افریقہ اپنا پہلا میچ 15 فروری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :