محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

جمعہ 6 فروری 2015 14:58

محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

لاہور، اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری 2015ء)محکمہ موسمیا ت کے مطابق بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں آج بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوں گی جس کے بعداتوار تک بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ،پشاور، ہزارہ اور مکران ڈویڑن میں رم جھم متوقع ہے۔

بالائی علاقے جمعے سے اتوار تک ہوا کے کم دباو¿ کے زیر اثر رہیں گے جس کے با عث وقفے وقفے سے بارش بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

لا ہو ر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت22.0ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق آج لا ہو ر کا موسم سر د اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکا ن ہے جبکہ صبح کے وقت دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ سردی پاراچنار اور کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،جبکہ استور منفی 09، ہنزہ منفی07،سکردو منفی06، گوپس، دیر، مالم جبہ،گلگت منفی 05، راولاکوٹ منفی 04، دروش منفی 03، کوئٹہ میں منفی 02، قلات،ڑوب، چترال، کاکول اور مری منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔