ورلڈ کپ 2015ء:پاکستان کو بھارت پر معمولی سبقت حاصل

جمعہ 6 فروری 2015 16:27

ورلڈ کپ 2015ء:پاکستان کو بھارت پر معمولی سبقت حاصل

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) ورلڈ کپ 2015 میں پاکستان کو بھارت پر معمولی سبقت حاصل ہے ، یہ پہلا موقع ہو گا کہ ورلڈ کپ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے مقابلے میں سچن ٹنڈولکر شریک نہیں ہوں گے۔سچن اب تک چھ ورلڈ کپ مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جو اپنے آپ میں ایک مشترکہ ریکارڈ ہے اور اب تک سچن کے علاوہ صرف پاکستان کے جاوید میانداد ہی چھ ورلڈ کپ میں شرکت کر سکے ہیں۔

ٹنڈولکر نے چھ ورلڈ کپ مقابلوں میں 56.95 کی شاندار اوسط ست چھ سنچریوں کی مدد سے دو ہزار 278 رنز اسکور کیے جو ورلڈ کپ میں ایک ریکارڈ ہے۔سچن ٹنڈولکر نے 1992 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ عالمی ایونٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور پاکستان کے خلاف میچ میں ناقابل شکست 54 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی 43 رنز سے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بنگلور میں 1996 میں ہونے والے کوارٹر فائنل مقابلے میں انہوں نے 31 رنز اسکور کیے، اس میچ میں بھی انڈین ٹیم 39 رنز سے فتحیاب رہی۔1999 میں اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والے سپر سکس راوٴنڈ کے میچ میں لٹل ماسٹر نے 45 رنز بنائے اور اس میچ میں بھی ہندوستان 47 رنز سے کامیاب رہا۔جوہانسبرگ میں 2003 میں ہونے والے مقابلے میں ٹنڈولکر نے 75 گیندوں پر 98 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی جس کی بدولت ہندوستان نے 274 رنز کا ہدف باآسانی عبور کر لیا۔

2007 میں دونوں ٹیمیں پہلے ہی راوٴنڈ میں باہر ہو گئیں لیکن 2011 کے ورلڈ کپ میں موہالی میں ہونے والے سیمی فائنل میں ٹنڈولکر نے 85 رنز کی اننگ کھیلی جو فرق ثابت ہوئی۔اس اننگ کے دوران ان کے چار کیچ ڈراپ ہوئے جبکہ ریویو پر دو مرتبہ ان کے خلاف دیا گیا فیصلہ بھی ان کے حق میں تبدیل ہو گیا تھا۔اب ورلڈ کپ 2015 میں آئی سی سی نے انہیں سفیر مقرر کیا ہے لیکن ان کی خدمات ہندوستانی ٹیم کو میسر نہ ہو گی جو ۔

متعلقہ عنوان :