ڈچ فٹبال لیگ ، اے زی الکمار نے ایجکس ایمسٹرڈیم کو ہرا دیا

جمعہ 6 فروری 2015 16:28

ڈچ فٹبال لیگ ، اے زی الکمار نے ایجکس ایمسٹرڈیم کو ہرا دیا

ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) ڈچ فٹبال لیگ میں اے زی الکمار نے میزبان ٹیم ایجکس ایمسٹرڈیم کو ایک صفر سے مات دے دی۔ ہالینڈ میں جاری لیگ میچوں میں میزبان ٹیم ایجکس ایمسٹرڈیم اور ای زی الکمار کے کھلاڑیوں کے درمیان جوڑ پڑا۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ کانٹے دار مقابلے کے دوسرے ہاف میں اے زی الکمار کی جانب سے ایرن جانسن نے واحد گول کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔

متعلقہ عنوان :