دبئی ٹورسائیکل ریس کا دوسرامرحلہ ایلیا ویویانی نے جیت لیا

جمعہ 6 فروری 2015 16:28

دبئی ٹورسائیکل ریس کا دوسرامرحلہ ایلیا ویویانی نے جیت لیا

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) اٹلی کے ایلیا ویویانی نے دبئی ٹورسائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا، مارک کیونڈش کی مجموعی برتری برقرارہے۔

(جاری ہے)

دبئی ٹورکے پہلے مرحلے کے تین لیڈرزنے دوسرے مرحلے میں بھی پہلی، دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی، ایلیا ویویانی، مارک کیونڈش اورآندرے گارڈینی نے ایک سونوے کلومیٹرکا مقررہ فاصلہ چارگھنٹے انتیس منٹ انسٹھ سیکنڈزمیں طے کیا لیکن ایلیا ویویانی فاتح قرارپائے،مارک کیونڈش نے دوسری اوراٹلی کے آندرے گارڈینی تیسرے نمبرپررہے۔ مارک کیونڈش نے ریس میں مجموعی برتری برقراررکھی۔ کیونڈش کوویویانی کیخلاف دوسیکنڈزجبکہ گارڈینی کیخلاف چھ سیکنڈزکی برتری حاصل ہے۔