جیل خانہ جات میں شدید خامیاں، فوج سے تکنیکی معاونت کیلئے کمیٹی تشکیل

جمعہ 6 فروری 2015 16:33

جیل خانہ جات میں شدید خامیاں، فوج سے تکنیکی معاونت کیلئے کمیٹی تشکیل

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) محکمہ داخلہ اور محکمہ جیل خانہ جات کے مشترکہ سکیورٹی پلان کے لئے پنجاب بھر کی جیلوں کے لئے فوج سے تکنیکی معاونت کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اُردو پوائنٹ کو بتایاکہ پنجاب کی جیلوں میں موبائل فون کی روک تھام میں ناکامی پر جیلوں میں جیمرز کی جلد تنصیب اور بہترین ورکنگ کے لئے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم جیلوں میں سرچ آپریشنز کے دوران ہزاروں موبائل برآمد کئے جا چکے ہیں اس کے باوجود موبائل فونز کی موجودگی کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔

جیلوں میں پی سی اوز کے قیام کے ذریعے بھی موبائل فونز روکنے کی کوششیں کی گئی ہیں جو بے سود ہیں۔ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج سے جیل عملہ کی ٹریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فوجی عملہ محکمہ جیل خانہ جات میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ جیلوں میں تعینات اہلکاروں کو سیکورٹی مسائل سے نمٹنے کے لئے جدید طریقے بھی سیکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :