جرمن کلب ہرتھا کے کوچ جوز لوہوکے کو برطرف کردیا گیا

جمعہ 6 فروری 2015 16:42

جرمن کلب ہرتھا کے کوچ جوز لوہوکے کو برطرف کردیا گیا

برلن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) جرمن فٹ بال کلب ہرتھا برلن نے بائرلیورکوسین کے خلاف شکست کے بعد ٹیم کے ڈچ کوچ جوز لوہوکے کو برطرف کردیا۔

(جاری ہے)

جرمن لیگ بنڈس لیگاکے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بائرلیوکوسین نے ہرتھا برلن کو0-1سے شکست دی تھی، ہرتھا برلن یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔ہرتھا کے سابق کھلاڑی اور اضافی کوچ پال ڈارڈائی ذمہ داریان سنبھالیں گے جبکہ رینر ویدمائر ان کے معاون ہوں گے۔لوہوکے نے 2012میں ہرتھا کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

متعلقہ عنوان :